اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ایک مزید شاندار اور مستقبل کی ضرورت سے ہم آہنگ ویڈیو فون اپنے معزز صارفین کو متعارف کرادی۔ پی ٹی سی ایل ویڈیو فون ایک تیز رفتار کمیونیکیشن آلے کے طور پر کام کرے گا اس کی نمایاں خوبیوں میں ویب کیمرہ یادیگر اس طرح کی ٹیکنولوجی پر مبنی آلات سے بہتر طور پر ویڈیو فون سروس میسر ہے اس سے وقت اور اخراجات کی بچت ہوگی اور کارپوریٹ کسٹمرز کو بھی ان صورتوں میں بچت کا باعث بنے گا ۔دوسری جانب افراد خانہ اپنے پیاروں سے اپنی زندگی کے حالات اور واقعات آواز اور تصویر کے ذریعے دیکھتے سنتے ہوئے اس ویڈیو فون کو استعمال کر سکیں گے۔ اس ویڈیو فون کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ کال کرنے اور سننے کیلئے ہوگا اس کی فل سکرین ہوگی۔ لوکل ویڈیو کنٹرول کرتے ہوئے معزز صارفین کلررنگ یا امیج‘ زیادہ زبانوں کی سہولت کال منیجر ایکس ایم ایل فون بک آٹو پرویژن کے ساتھ ساتھ ویڈیو فون پرفارمنس سے مستفید ہوسکیں گے۔ جس میں سات انچ بڑا کلر ڈسپلے 480×800 پکسل ہائی ریزولوشن ،سی ایم او ایس سنسر گھومنے والا کیمرہ 300K سی ایم او ایس کیمرہ اور اعلیٰ کوالٹی کا کوڈیک ویڈیو ایچ دو سو چونسٹھ زیر استعمال آئے گا۔
June 13, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment