June 20, 2011

کسٹمر کیئرکا بہترین معیار


لاہور (نیوز رپورٹر) ٹیلی کوم شعبے نے صارفین کی خدمت کا معیار بلند کر دیا، عالمی معیار کے کسٹمر کیئر اصولوں نے صارفین کی خدمات کو بلند تر سطح پر پہنچا دیا۔ اس بات کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن آتھارٹی ( پی ٹی اے) کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یاسین نے لاہور میں موبی لنک کے کسٹمر کیئر سینٹرز کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے سیلولر موبائل اداروں کی کارکردگی کو سراہا جو وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کررہے ہیںاور ملک میں جدید ترین مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمدیاسین نے پی ٹی اے کی جانب سے شروع کردہ 668 سہولت کے فروغ کے لئے موبی لنک کے اقدامات کو بھی سراہا۔

موبی لنک کے پریذیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹواوفیسر راشدخان نے کہا کہ ایک معیاری ادارے کی حیثیت سے ہم صارفین کے اطمینان کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم پی ٹی اے کے ترقیاتی کاموں کو فروغ دے رہے ہیں اور اس حوالے سے تمام ضروری کاوشوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
غیر قانونی ٹیلی کوم ٹریفک ایک سنگین مسئلہ ہے، جس کی روک تھام کے لئے موئثر اقدامات کے ساتھ ساتھ متعلقہ قوانین کی جانچ پڑتال اور اس کا لاگو ہونا بھی ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے پی ٹی اے کو پاکستان کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کوٹیلی کام تک آسان رسائی کی خدمات کی بھی یقین دہانی کرائی۔ پی ٹی اے کی کاوشوں سے پاکستان میں ایک مضبوط ٹیلی کام انڈسٹری قائم ہوچکی ہے جو کہ بہترین ٹیلی کام، براڈ بینڈ اور آئی سی ٹی سروس مہیا کر رہی ہے۔ پاکستان میں ٹیلی کوم کے شعبے نے دن دگنی رات چوگنی ترقی کی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس شعبے کی بدولت پاکستان کو مزید سرمایہ کاری ملے گی۔

No comments:

Post a Comment