اسلام آباد (سید محمد عابد) پاکستان کی موبائل فون کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور صارفین کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں سال کے سات ماہ کے دوران موبائل فون کے اڑتالیس لاکھ نئے کنکشنز کا اضافی اجراءہوا جبکہ دوسری سہ ماہی کے اختتام پر صنعت کی آمدنی میں تین ارب نوے کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی ئ2010 میں موبائل فونز صارفین کی تعداد نو کروڑ بانوے لاکھ تھی جو کہ جنوری 2011 ءکے اختتام پر دس کروڑ چالیس لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ موبائل فونز کی صنعت کی آمدنی میں جولائی سے دسمبر 2010 ءمیںایک سو چھبیس ارب پچاس کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ پاکستان کی موبائل فون کی مارکیٹ دنیا کی بڑی مارکیٹوںمیں شمار کی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں متواتر اضافہ ہو رہا ہے۔June 13, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment