کراچی( نیوز رپورٹر) وفاقی بجٹ کمپیوٹر انڈسٹری کے لئے تباہی ثابت ہو گا۔ کمپیوٹر اور آئی ٹی انڈسٹری پہلے سے ہی مشکلات میں گھری ہوئی ہے اور بجٹ کے باعث مزید مشکلات میں مبتلا ہو جائے گی۔ تعلیم کا شعبہ بھی بجٹ کے باعث شدید متاثر ہو گا۔ ان باتوں کو پاکستان کمپیوٹر ایسوسی ایشن کے صدر منور اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا۔ انھوں نے کہا کہ سرجیکل آلات، الٹراساﺅنڈ جیل، کمپیوٹر سوفٹ ویئر، آگ بھجانے کے آلات اور اس نوعیت کی دوسری چیزوں پرجی ایس ٹی کا استشنی ختم کرنے سے عام آدمی کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انھوں نے کہا کہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ حکومت معیشت کی اصلاح کے لئے کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کر سکی، حکومت نے کمپیوٹر کی صنعت کو جی ایس ٹی سے چھوٹ دینے کے مطالبے پر کان دھرنے کے بجائے اب سوفٹ ویئر پر بھی جی ایس ٹی نافظ کر دیا ہے جو کہ انتہائی تباہ کن نتائج کافیصلہ ہے اور اس پر نظرثانی کی فوری ضرورت ہے۔ منور اقبال نے کہا کہ کمپیوٹر سوفٹ ویئر کی قیمتوں میں اضافے سے ریسرچ کے طلباءکی حوصلہ شکنی ہو گی جن کے لئے مہنگے سوفٹ ویئر تک دسترس پہلے ہی مشکل رہی ہے، اسی طرح اس فیصلے سے جعلی سوفٹ ویئر کے استعمال کے رجحان میں اضافہ ہو گا۔پاکستان میں کمپیوٹر و انفورمیشن ٹیکنولوجی کی صنعت پر شروع ہی سے کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے پاکستان نے کمپیوٹر کے شعبے میں خاص ترقی بھی نہیں کی۔ حالانکہ ہماری ملک میں کمپیوٹر اور سوفٹ ویئرز کے استعمال میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔June 13, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment