سکائی لنک سروسز کی بنیاد جدید سیٹلائٹ ٹیکنولوجی پر رکھی گئی ہے۔ جو کہ پوائنٹ ٹو پوائنٹ اور پوائنٹ ٹو ملٹی پوائنٹ کنکٹیوٹی کیلئے وقف ہے۔ اور بینڈ وڈتھ کی ضروریات کے مطابق اعلی قسم کے سیٹلائٹ سہولیات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ یہ چونسٹھ کے بی پی ایس یا کم سے لے کر ٹوایم بی پی ایس یا زیادہ تک کام کرتی ہے۔پی ٹی سی ایل سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ کمرشل نے اس سروس کے اجراءکے موقع پر کہا کہ ”سکائی لنک“ کی خدمات اور سہولتوں میں سے ہمارے معزز کارپوریٹ صارفین کیلئے مزیدآسانیاں پیدا ہونگی اور انہیں اپنی کاروباری ترقی کے لیے رابطہ کاری میں اضافہ کرنا ممکن ہو گا۔ علاوہ ازیں معزز صارفین ”سکائی لنک“ سٹلائٹ کمیونیکیشن سروس کے بارے میں مزید معلومات کےلئے ہیلپ لائن 111-202-020، قریبی پی ٹی سی ایل کسٹمر سروس سینٹر یا ویب سائٹ www.ptcl.com.pk پر رابطہ کریں۔
June 20, 2011
سکائی لنک سیٹلائٹ کمیونیکیشن سرو س میں بہتری
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment