June 13, 2011

فضائی آلودگی میں کمی کےلئے سی این جی اسٹیشن


کراچی (نیوز ڈیسک)ملک میں فضائی آلودگی میں کمی کرنے کے لئے سی این جی ( کمپریسڈ نیچرل گیس) کو فروغ دیا گیا۔ اس وقت ملک میں تین ہزار تین سو انتیس سی این جی اسٹیشنز کام کر رہے ہیں جبکہ پچیس لاکھ گاڑیاں سی این جی استعمال کر رہی ہیں۔ اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان کے ماحولیاتی مسائل بنیادی طور پر غیر مساویانہ سماجی اور معاشی نظام کے باعث ہیں۔
آبادی میں تیزی سے اضافہ، عام لوگوں میں ماحولیاتی مسائل سے ناواقفیت، قدرتی ذرائع کا نامناسب استعمال، شہری اور صنعتی پھیلاو ¿ میں بے ترتیب اضافہ جیسے مسائل پیش آ رہے ہیں جن پر قابو پانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ سروے کے مطابق پاکستان کی آبادی ایک سو ستتر ملین ہے، دو سو بائیس افراد فی مربع کلومیٹر میں رہائش پذیر ہیں، سینتیس فیصد دیہی اور تریسٹھ فیصد شہری آبادی پر مشتمل ہے۔ تیز تر شہری آبادی کی وجہ سے دستیاب ناکافی انفرا اسٹرکچر پر غیر معمولی دباو ¿ ہے جس کی وجہ سے ماحولیاتی مسائل کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ آبادی اور فضائی آلودگی کے خطرات سے ہماری افزائش حیاتیات میں رکاوٹ ہے۔ شہروں کی فضائی آلودگی سب سے زیادہ مسائل پیدا کر رہی ہے۔ ملک میں سی این جی کے بڑھتے ہوئی استعمال اور گیس کی پیداوارمیں کمی کے باعث ملک میں گیس کی کمی کا مسئلہ پیدا ہو گیا اور اسی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز پر ہفتے میں دو سے تین دن کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

No comments:

Post a Comment