June 13, 2011

یورپ میں شمسی ٹرین چلانے کا آغاز


پیرس: یورپ میں بجلی کی ٹرینوں کو چلا نے کے لیے پہلی بار شمسی توانائی کے استعمال کا آ غاز کر دیا گیا ہے جس کے لیے پہلی سولر پاور ٹنل کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پیرس کو ایمسٹرڈم سے ملانے والی ریلوے ٹریک پر قائم دو عشاریہ ایک میل طویل اس سر نگ میں پچاس ہزار سولر پینلز لگائے گئے ہیں جو ٹرینوں کے چلنے کے لیے بجلی فراہم کریں گے۔ بیس عشاریہ چھ ملین ڈالر کی لاگت سے لگا ئے جا نےوالے یہ شمسی پینلز سالانہ تین ہزار تین سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن کی بدولت ٹرینوں سے پیدا ہونےوالی آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔http://www.technologytimes.pk/2011/06/11/%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%BE-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B4%D9%85%D8%B3%DB%8C-%D9%B9%D8%B1%DB%8C%D9%86-%DA%86%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A2%D8%BA%D8%A7%D8%B2/

No comments:

Post a Comment