June 20, 2011

سائنس وٹیکنولوجی کی ذریعے ترقیاتی اہداف ممکن


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے صدر اور سابق وفاقی و زیرپروفیسر ڈاکٹر عطاءالرحمن کا کہنا ہے کہ سائنس وٹیکنولوجی ملکی ترقی اور خوشحالی کےلئے اہم ہے اوراسکے ذریعے صدی کے ترقیاتی اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اقتصادی ترقی کیلئے سائنس وٹیکنولوجی سے متعلق موئثر پالیسیوںکی سخت ضرورت ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عطاءالرحمن نے ان خیالات کا اظہار پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے زیر انتظام بین الاقوامی کونفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپی پی ایم اے کے چیئرمین ہارون قاسم نے کہا کہ یہ فارما کانفرنس مستقبل کے کردار سے متعلق اپنی اہمیت میں اضافہ کرے گی اور 2020ءمیں اس صنعت میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہونگی، صنعت کو اس کے حصول کیلئے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہو گی تاکہ آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔

کانفرنس میں ڈاکٹر عطا ءالرحمن کے علاوہ دیگر سائنس وٹیکنولوجی اور فرما سیوٹیکل انڈسٹر یز سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق اور تقویت کے توسط سے ادویہ سازی کی صنعت میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔ پاکستانی ادویہ سازی کا شعبہ ہماری معیشت کا منظم ادارہ ہے، اعلیٰ معیار کی مصنوعات کے سبب پڑوسی ممالک کے مقابلے میں ہماری ادویہ طلب کی جاتی ہیں۔

No comments:

Post a Comment