June 20, 2011

توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان میں توانائی کے مزید منصوبوں میں مدد کے لئے رضامندی ظاہر کر دی ہے، ان منصوبوں میں پانی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔ اس بات کو ورلڈبنک کے مقامی ڈائریکٹر راشد بن مسعود نے وزیر پانی و بجلی سید نویدقمر سے ایک ملاقات میں کہا۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بنک پاکستان میں بجلی کی ترسیل کے لئے ابتدائی طور پر پندرہ اعشاریہ چھ ملین ڈالر دے گا۔

ڈائریکٹر ورلڈ بنک نے پاکستان میں پانی و بجلی کے مزید منصوبوں میں بھی مدد دینے کا اعادہ بھی کیا ہے۔ ملاقات میں وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے کہا کہ نیشنل گرڈ میں دوہزار میگا واٹ اضافی بجلی شامل ہوچکی ہے۔ پاکستان توانائی کے بحران میںبری طرح پھنسا ہوا ہے جس سے نجات حاصل کرنے کے لئے مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور عالمی بنک اس سلسلے میں پاکستان کی کافی مدد کر رہا ہے۔

No comments:

Post a Comment