June 20, 2011

نوے لاکھ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز کی مدت ختم


اسلام آباد (ہاجرہ زیدی) نادرا کا کہنا ہے کہ ملک میں نوے لاکھ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ متعلقہ شناختی کارڈز کے حامل افراد پاسپورٹ نہیں بنوا سکتے جبکہ جائیداد کی خرید و فروخت، بنک اکاو¿نٹس اور دوسرے مقاصد کے لئے بھی شناختی کارڈز استعمال نہیں ہو سکے گا۔

نادرا کے ڈپٹی چیئرمین طارق ملک نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ تنسیخ گزر جانے والے شناختی کارڈز کے حامل افراد کا سسٹم بلاک ہونے سے قانونی اور معاشی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ڈیٹ کی تجدید کے لئے جدید طریق کار اور ٹیکنولوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے اب پوری دس انگلیوں اور انگوٹھوں کے نشانات لئے جاتے ہیں جبکہ پہلے دو اور چار انگلیوں کے نشانات لئے جاتے تھے۔
نادرا کے تمام مراکز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر تجدیدی خدمات فراہم کریں اور تجدید کرانے کیلئے کسی تصدیق کی ضرورت نہیں۔

No comments:

Post a Comment