لاہور (سید محمد عابد) پاکستان کو گندم ذخیرہ گوداموں کی کمی کا گزشتہ کئی سال سے مسئلہ ہے جس کی وجہ س ہر سال ٹنوں گندم ضائع ہو جاتی ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے تین اضلاع میں ایک لاکھ ٹن گندم کو محفوظ کرنے کے لئے جدید طرز گودام تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت پنجاب کے بجٹ میں گندم گوداموں کی تعمیر کے لئے چوہتر کروڑ سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے۔ یہ منصوبہ تین سال کی مدت میں پورا کیا جائے گا۔
حالیہ گندم خریداری مہم میں حکومت پنجاب نے بتیس لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی جبکہ گزشتہ سال کی بائیس لاکھ میٹرک ٹن گندم بھی پنجاب حکومت کے گوداموں میں موجود تھی حالیہ اور گزشتہ ذخیرے کے ساتھ اس وقت حکومت پنجاب کے پاس ساٹھ لاکھ میٹرک ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیںجو کہ اسٹوریج انتظامیہ سے کہیں زیادہ ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں میٹرک ٹن گندم اوپن گنجیوں میںرکھی جاتی ہے اور اسی وجہ سے گندم کا متعدد ذخیرہ ضائع ہو جاتا ہے۔ اسی مسئلے کی وجہ سے رواں سیزن کسانوں کو گندم کی فصل کی صحیح قیمت بھی وصول نہیں ہوئی ہے۔ اس مسئلے کو سمجھتے ہوئے پنجاب حکومت نے آخر گندم کے گوداموں کی مزید تعمیر کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ گوداموں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ذخیرہ کرنے کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
No comments:
Post a Comment