پر پاکستان اور افغانستان میں نوکیا کے ہیڈ اوف مارکیٹنگ حسین احتشام نے کہا کہ نوکیا پاکستان میں اپنی ساکھ اور صارفین کے اعتماد کو قائم رکھنے کے لئے قابل اعتماد ٹیکنولوجی اور سہولیات متعارف کراتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں ڈبل سم موبائل فون ٹیکنولوجی لانے میں تھوڑی دیر ہوئی ہے مگر یہ ٹیکنولوجی عام موبائل فون سیٹس کی نسبت زیادہ ایڈوانس ہے۔ کراچی (نیوز ڈیسک) نوکیا نے پاکستان میں دو ڈبل سمز موبائل فونز متعارف کروا دیئے ہیں، ان سیٹس میں ایکس ون زیرو ون ون اور سی ٹو ہنڈریڈ شامل ہیں۔ اس موقع
حسیب احتشام نے کہا کہ نوکیا ایکس ون زیرو ون اور سی ٹو ہنڈریڈہائی کوالٹی بجٹ فونز ہیں جس میں زیادہ میموری، لمبے عرصے تک چلنے والی بیٹری، سم سویپ کرنے کے نہایت منظم آپشن کے ساتھ تفریح کے آپشنز بھی شامل ہیں جو کہ کسی دوسرے موبائل فون کی نسبت کہیںزیادہ ہیں۔ نوکیا رواں سال کے آخر تک پاکستان میں مزید آٹھ سے دس موبائل فون سیٹ متعارف کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس موقع پر نوکیا کیئر منیجر برائے پاکستان و افغانستان رضا ربانی نے کہا کہ نوکیا ہمیشہ سے غیر قانونی طریقے سے درآمد ہونے والے موبائل فونز کی مذمت کرتا رہا ہے۔ جن موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر ڈوپلیکیٹ ہوتے ہیں اور جنہیں تمام پلیٹ فورمز سے نوکیا کی اوریجنل وارنٹی حاصل نہیں ہوتی۔ انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی عوام کے خیر خواہ ہیں اور انہیں بہتر کوالٹی کے سیٹس فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔
No comments:
Post a Comment