June 20, 2011

موسمی تبدیلیوں کو سمجھنے کےلئے سیٹلائٹ


واشنگٹن : امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک نیا سیٹلائٹ زمین کے مدار میں پہنچا دیا ہے۔ جس کا مقصد سائنس دانوں کو آب وہوا کی تبدیلیوں کو بہترطورپر سمجھنے میں مدد فراہم کرناہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیٹلائٹ ایکوئرس کو کیلی فورنیا کے وینڈن برگ کے ایئرفورس مرکز سیڈیلٹا ٹو راکٹ کے ذریعے زمین کے مدار میں پہنچایا دیاگیا ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ اس سٹیلائٹ کے ذریعے دنیا بھر کے پانیوں کی سطح کی صورت حال کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل ہوسکیں گی۔

اس سے قبل بحری تجارتی راستوں پر بحری جہاز بھیج کر معلومات حاصل کی جاتی تھیں۔ جو ماہرین کے خیال میں حقیقی صورت حال کی ایک نامکمل تصویر پیش کرتی تھیں۔ ناسا کا کہنا ہے نیا سیٹلائٹ آئندہ تین برسوں تک دنیا کے تمام سمندروں کی سطح کے بارے میں معلومات فراہم کرتا رہے گا۔ سائنس دانوں کو توقع ہے کہ سیٹلائٹ سے حاصل کردہ معلومات کے ذ ریعے یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ سمندرکے پانی میں نمکیات کی شمولیت اور پانی کی گردش میں تبدیلی، عالمی سطح پر آب وہوا کی تبدیلی پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے۔

No comments:

Post a Comment