کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان آم کی پیداوار میں ہر سال بہتری لا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ رواں سیزن بھی آم کی پیداوار تیس فیصد اضافے سے سترہ لاکھ ٹن متوقع ہے۔ رواں سال آم کی بڑی تعداد امریکہ کو بھی بھیجی جائے گی۔ پاکستان فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد کے مطابق ملک سے آم کی برآمد بیس مئی سے شروع ہو جائی ہے۔ پاکستان سے سترفیصد آم سمندر اور تیس فیصد آم فضائی راستے برآمد کیا جاتا ہے۔
پاکستان میں پائی جانے والی مختلف میں چونسا، دسیری، لنگڑا، دسہی، انور رٹول، سندھڑی، فجری، سرولی، بنگن پلی، الفانسو، محمد وال اور نیلم شامل ہیں۔ رواں سیزن برآمدات کا ہدف ایک لاکھ پچھتر ہزار ٹن مقرر کیا گیاہے جس سے پینتیس ملین ڈالرسے زائد کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔June 13, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment