June 06, 2011

ایران کی توانائی شعبے میں مدد کی پیشکش


لاہور (نیوز رپورٹر) ایران ی صوبے خراسان رضاوی کے گورنر ڈاکٹر محمود صلاحی نے کہا ہے کہ ہم پانی، کوئلے، ہوا اورسورج سے بجلی پیدا کرنے میں پنجاب کی مدد کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ وہ خراسان کے عوام کی طرف سے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی ریسرچ پنجاب کے عوام کو تحفے میں پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے یہ بات پنجاب بورڈ آف انویسمنٹ اینڈ ٹریڈ اور لاہور چیمبر آف کومرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ہونے والے پاکستان ایران انویسمنٹ اینڈ ٹریڈ بزنس فورم کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ایران خطے کی اقتصادی ترقی کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ ڈاکٹر محمود صلاحی نے خراسان میں ہونے والی انٹرنیشنل انویسمنٹ کانفرنس میں شرکت
کی بھی دعوت دی۔ پاک و ایران کے درمیان تجارتی حجم تیرہ سو ملین ڈالر ہے اور غیر تجارتی رکاوٹیں ختم ہونے کی صورت میں یہ ایک عشاریہ پانچ ملین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ پاکستان اور ایران ہمیشہ سے ایک دوسرے کے قریبی دوست رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں گیس پائپ لائن منصوبہ بھی ہو چکا ہے جس کے تحت ایران پاکستان کو یومیہ ساڑھے سات سو فٹ گیس حاصل ہو گی۔ ایران نے گیس پائپ لائن کا کافی کام مکمل کر لیا ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ متعدد منصوبوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔http://www.technologytimes.pk/2011/06/04/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D9%88%D8%A7%D9%86%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%B4%D8%B9%D8%A8%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AF%D8%AF-%DA%A9%DB%8C-%D9%BE%DB%8C%D8%B4%DA%A9%D8%B4/

No comments:

Post a Comment