June 06, 2011

کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر کنٹرول ناگزیر


رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) رواں سال ملک میںکھاد کی قیمتوں میں اضافے نے کسانوں کو سخت پریشان کردیا ہے۔ کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے باعث خوراک کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے جس سے عوام سخت پریشان ہے۔دسمبر 2010ءسے اب تک کھاد کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ ہو چکاہے۔دسمبر میں یوریا کھاد کی بوری کی قیمت آٹھ سو پچاس روپے تھی جو اب تیرہ سو روپے میں فروخت ہو رہی ہےجبکہ ڈی اے پی کھاد اکتوبر 2010ءمیں سترہ سو ستر روپے ملتی تھی جو اب چار ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہکھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر کنٹرول نا گزیر ہے۔ حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کرے۔ اگر کھاد کی قیمتوں پر قابو نہ پایا گیا تو نہ ملک کے زرعی شعبے کو سخت نقصان پہنچے گا۔http://www.technologytimes.pk/2011/06/04/%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%DA%91%DA%BE%D8%AA%DB%8C-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D9%82%DB%8C%D9%85%D8%AA%D9%88%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-%DA%A9%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%D9%84-%D9%86%D8%A7%DA%AF/

No comments:

Post a Comment