اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن، منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنولوجی کے ماتحت ادارہ ہے۔ پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کا قیام پارلمینٹ کے ایکٹ کے تحت1973ءمیں ہوا۔ فاﺅنڈیشن کے قیام کے دو اہم مقاصد ہیں جن میں سے ایک تحقیق کے لیے فنڈنگ جبکہ دوسرا مقصد سائنس کو مختلف طریقوں سے مقبول عام بنانا ہے۔ پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن نے حال ہی میں ایک سائنس میڈیا فورم کا اہتمام کیا جس میں راولپنڈی ، اسلام آباد کے علاوہ کراچی، لاہور، فیصل آباد، سکھر، کوئٹہ اور پشاور سے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو مدعو کیا۔ اس سائنس فورم کا بنیادی مقصد سائنس دانوں اور میڈیا سے وابستہ لوگوں میں کمیونیکیشن گیپ کو کم کر کے سائنسی موضوعات کے بارے میں عوام تک جدید معلومات کو عام کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کے مختلف پروگراموں کے بارے میں طالب علموں کا ریسرچ سے وابستہ محققین کو معلومات فراہم کرنا ہے۔ سائنس میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کے مختلف قومی اور بین الاقوامی سطح کے پروگراموں کا تعارف پیش کیا۔ڈاکٹر منظور حسین سومرو چیئرمین پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن نے کہا کہ اس وقت دیہی سطح پر سائنس کے فروغ کے لیے ملک کے چاروں صوبوں میں دو ، دو اور وفاقی سطح پر ایک سائنس کاروان متحرک ہے۔ یہ کاروان ایک ٹرک پر مشتمل ہوتا ہے جس میں مختلف سائنسی ماڈلر، پینلز، اور سائنس کے فلم شوز ہوتے ہیں۔ جس سے طالب علم دلچسپی سے دیکھتے ہیں اور سائنسی علوم کی جانب راغب ہوتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن نے ریسرچ سپورٹ، نیچرل سائنس لنکجزپروگرام اور سائنس پاپولرائزیشن کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہااس وقت فرانسیی ماہرین کے ساتھ مل کر پاکستان میںلامین لپاتے پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ ابتدائی جماعتوں میں ہی طلباءمیں سائنس علوم میں دلچسپی پیدا کی جا سکے۔ یہ پروگرام دنیا کے کئی ممالک میں کامیابی سے چلایا جا رہا ہے۔ چیئرمین سائنس فاﺅنڈیشن نے میڈیا سے وابستہ افراد کو کہا کہ وہ آگے آئیں ملکی ترقی اور سائنسی فروغ کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ ریڈیو، ٹی وی اور اخبارات سا ئنس اینڈ ٹیکنولوجی کے فروغ کے لیے مختلف پروگرام ، خبریں، فیچرز، انٹرویو شائع کریںکہ تاکہ لوگ سائنس کی اہمیت اور سائنسی ترقی کے بارے میں جان سکیں۔ ممتاز سائنس دان ڈاکٹر انور نسیم نے سائنس اینڈ میڈیا کے حوالے سے خطاب کیا۔ اس کے بعد میں سائنس دانوں اور میڈیا کے افراد نے کھلے مباحثے میں شرکت کی۔ آخر میں ممبر پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن نے شرکاءفورم کا شکریہ ادا کیا، اور فورم میں لیکچر دینے والے ٹیکنولوجی ٹائمز کے ایڈیٹر سید پارس علی، ریڈیو پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پروگرام منیجر کوثر ثمرین اور دیگر نے خطاب کیا۔http://www.technologytimes.pk/2011/06/04/%D9%BE%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%D8%B3-%D8%A7%DB%8C%D9%81-%D8%B3%D8%A7%D8%A6%D9%86%D8%B3-%D8%A7%DB%8C%D9%86%DA%88-%D9%85%DB%8C%DA%88%DB%8C%D8%A7-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%B9%D9%82/
June 06, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment