لاہور (نیوز ڈیسک) ملک میں چارے کی کاشت نہ ہونے کی وجہ سے دودھ کی پیداوار میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق ہم بہتر منصوبہ بندی کرکے چارے کی فی ایکڑ پیداوار میں چار سے پانچ گنا اضافہ کرسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں اس وقت جانوروں کی تعداد میں چھ کروڑ چھبیس لاکھ ہے اور ہم فصل حریف کے لئے تقریباً تئیس لاکھ ایکڑ رقبے پر چارہ کاشت کرتے ہیں جو کہ انتہائی کم ہے۔ مئی اور جون کے مہینے میں ربیع کے چارے ختم ہو جانے کی وجہ سے سبز چارے کی سخت قلت ہو جاتی ہے جس سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔فصل حریف کی بہترین کاشت کے ذریعے چارے کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ حریف کی اہم فصلوں میں
باجرہ، جوار، سدا بہار، گوارہ اور مکئی وغیرہ ہیں۔ ہمارے ملک کی آب وہوا اور زمین دونوںزراعت کے لئے موضوع ہیں۔ ہم بہترین منصوبہ بندی کے ذریعے چارے، دودھ اور گوشت تینوں کی پیداوار کو بڑھا سکتے ہیں۔http://www.technologytimes.pk/2011/06/04/%DA%86%D8%A7%D8%B1%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D9%BE%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D9%88%D8%A7%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%85%DB%8C/June 06, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment