ملتان (نیوز ڈیسک) بی ٹی کپاس کے شرح اگاﺅ میں شدید کمی ہو رہی ہے جس سے کسانوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کپاس کے فی ایکڑ میں پودوں کی مقررہ تعداد چوبیس سے پینتیس ہزار ہے جبکہ کھیتوں میں یہ تعداد چودہ ہزار فی ایکڑ سے بھی کم آ رہی ہے۔ ایک سو بیجوں میں سے صرف پینتیس فی صد بیج پیدا ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے کسانوں کو کپاس کی دوبارہ کاشت کرنی پڑتی ہے اور دوہری کاشت کا خرچا اٹھانا پڑرہا ہے ۔محکمہ زراعت نے بیج کی مقدار کو فوری طور پر
بڑھانے کی سفارش کر دی ہے، محکمہ نے کسانوں کو تجویز دی ہے کہ بی ٹی کپاس کی کاشت صبح یا شام کے اوقات میںکی جائے ۔ کپاس کی پیداوار گزشتہ سال بی ٹی کپاس کا شرح اگاﺅ تیس فیصد سے بھی کم تھا۔http://www.technologytimes.pk/2011/06/04/%D8%A8%DB%8C-%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D9%BE%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7%D8%B4%D8%AA%D8%8C-%DA%A9%D8%B3%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D8%B4%D8%A7%D9%86/June 06, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment