June 06, 2011

پی ٹی اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان


اسلام آباد (ہاجرہ زیدی) پی ٹی اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپیشل آڈٹ رپورٹ ایک ماہ میں طلب کرلی۔ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی اے بورڈ ممبران کے ساتھ اختلافات ختم کر کے نادہندہ کمپنیوں کے ذمہ واجب الادا چوالیس ارب روپے کی وصولی کو جلد از جلدممکن بنائے۔ چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر یاسین نے کمیٹی کو بتایا کہ چوالیس ارب روپے مختلف کمپنیوں کی جانب سے واجب الادا ہیں جن میں سے اکیس ارب روپے انسٹافون کے ہیں ‘اکثر نادہندہ کمپنیوں نے عدالت سے اسٹے آرڈر لے رکھا ہے اور کیس عدالت میں ہونے کے باعث وصولی نہیں کی جاسکتی۔ کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تجاویز کابینہ ڈویژن اور وزارت انفارمیشن ٹیکنولوجی کو دیں اور ایک مربوط جامع پالیسی بنائیں تاکہ نادہندہ کمپنیوں کے ذمہ واجب الادا چوالیس ارب روپے کی وصولی کو جلد از جلد یقینی بنایا جاسکے۔http://www.technologytimes.pk/2011/06/04/%D9%BE%DB%8C-%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%DA%A9%D8%B1%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%D9%BE%D8%B1-%D8%B9%D8%AF%D9%85-%D8%A7%D8%B7%D9%85%DB%8C%D9%86%D8%A7%D9%86/

No comments:

Post a Comment