ملتان (نیوز رپورٹر) گندم اور گنے کی دو نئی اقسام تیار ہو گئی ہیں اور ان سے پیداوار بھی زیادہ حاصل کی جا سکے گی۔ ان قسام کو ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے میں تیار کیا گیا ہے۔ گنے کی قسم کا نام ایس 246 ہے اور اس سے 900 من کے بجائے 1900 من پیداوار حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ گندم کی نئی قسم کا نام اری 10 ہے اور اس سے 60 تا 70 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ اقسام بیماریوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان سے پیداوار بھی بہتر حاصل ہو گی۔
ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کے ڈاکٹر محمد افضل کا کہنا کہ گنے کی باقی تمام اقسام کی نسبت نئی قسم میں ریکوری کی شرح 11.72سے 12.40 فیصد تک ہے۔ان دونوں اقسام کی بدولت گنے اور گندم کی فصل کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کی توقع ہے۔
http://www.technologytimes.pk/mag/2011/jan11/issue05/gana_or_gandum_urdu.php
No comments:
Post a Comment