ملتان ( نیوز رپورٹر) گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی کپاس کی پیداوار میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق صرف 9 اضلاح میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 22 اضلاح میں کپاس کی پیداوار میں کمیریکارڈ کی گئی ہے۔ ضلح لودھران میں کپاس کی پیداوار میں 21.78 فیصد اضافہ، ضلح خانیوال میں 6.09 فیصد اضافہ، ضلح ساھیوال میں 0.34 فیصد اضافہ، ضلح میانوالی میں 87.99 فیصد اضافہ، ضلح بھکر میں 13.80 فیصد اضافہ، ضلح میر پور خاص میں 1.59 فیصد اضافہ، ضلح سکھر میں 3.55 فیصد اضافہ اور بلوچستان میں 9.46 فیصد اضافہ ریگارڈ کیا گیا ہے۔
ان اضلاح کے علاوہ ضلح ملتان میں 0.35فیصد کپاس کی پیداوار میں کمی، ضلح مظفر گڑھ میں 39.49 فیصد، ضلح ڈیرہ غازی خان میں 9.37 فیصد، ضلح راجن پور میں 58.26 فیصد، ضلح لیہ میں 7.90 فیصد ، ضلغ وہاڑی میں 10.46 فیصد، ضلح پاک پتن میں 0.45 فیصد ، ضلغ اوکاڑہ میں 12.81 فیصد، ضلح قصور میں 81.28 فیصد، ضلح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 18.50 فیصد، ضلح فیصل آباد میں 22.61 فیصد، ضلح جھنگ میں 13.81 فیصد، ضلح رحیم یار خان میں 24.39 فیصد، ضلح بہاولپور میں 0.94 فیصد، ضلح گوٹکی میں24.39 فیصد، ضلح حیدرآباد میں 22.61 فیصد، ضلح سانگھڑ میں 16.53 فیصد، ضلح نواب شاہ میں 6.37 فیصد، ضلح نوشیرو فیروز میں 15.40 ، ضلح خیرپور میں 0.94 فیصد جبکہ ضلح دادو میں 1.77 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
No comments:
Post a Comment