حیدرآباد (نیوزرپورٹر) پاکستان کی ترقی کے لئے بہترین تعلیمی نظام کی سخت ضرورت ہے، اعلی تعلیم حاصل شدہ افراد کی بدولت ملک ترقی کے متعدد مراحل طے کر سکتا ہے۔ اس بات کو ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید آر لغاری نے ایک سیمینار سے خطاب کے دوران کہا۔ انھوں نے بتایابیرون ملک تعلیم کے لئے اس سال کسی کو باہر نہیں بھیجا جارہا جس کی بڑی وجہ دہشت گردی اورسیلاب سے نبردآزما ہمارے ملک کابجٹ کم ہوناہے۔
انھوں کے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کے بجٹ میں کٹوتی کے باعث کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا اور مرعدد منصوبے متاثر بھی ہوئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی ضرور بنا دی جائے تاکہ لوگوں کو بہتر تعلیمی سہولیات مہیا ہو سکیں۔ یونیورسٹیز میں انرولمنٹ 15سے20فیصد بڑھ رہی ہے تاہم اس کومزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
No comments:
Post a Comment