ڈیرہ غازی خان (نیوز رپورٹر) گندم کے کاشتکار وں کا کہنا ہے کہ گندم کی کاشت مہنگائی کے باعث نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔ کھاد کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چار سال قبل یوریا کھاد کی بوری کی قیمت 790 روپے تک تھی جو کہ اب 1350 روپے تک مل رہی ہے جبکہ ڈی اے پی کھاد کی بوری950 کے بجائے 3400 روپے میں مل رہی ہے۔ بجلی کی قیمتیں اور پای کی کمی کے باعث کسان ویسے ہی پریشان تھی اوپر سے زراعت پر 3.50 فیصد ٹیکس نے کسانوں کے حوصلے پست کر دئے ہیں۔پاکستان کے 65 فیصد گھرانے زراعت سے وابسطہ ہیں اور ان میں سے بیشتر مہنگائی اور کھاد کی کمی کے باعث زراعت کے پیشے کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں جو کہ زراعت کی ترقی کے اعتبار سے نہایت مایوس کن بات ہے۔
گندم کی بوائی کے لئے استعمال ہونے والے بیج کے 50 کلو گرام تھیلے کی قیمت950 سے بڑھ کر 2300 تک پہنچ چکی ہے اور یہ مہنگائی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔
No comments:
Post a Comment