اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ادارہ کی نئی پوزیشننگ اسٹیٹمنٹ ’ہیلو ٹو دی فیوچر‘ کومتعارف کروا دیا ہے۔
پی ٹی سی ایل کی نئی پوزیشننگ سٹیٹمنٹ ، مواصلات کی دنیا اور اپنے صارفین کے رابطوں کے اندازکو بدلنے کے لیے اس کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
’ہیلو ٹو دی فیوچر‘ تصور، برانڈ کے فلسفے، اقدار اور منصوبہ سازی کا ایک امتزاج ہے۔ پی ٹی سی ایل کی پوزیشننگ اسٹیٹمنٹ مواصلات کی دنیا کے دو اہم ترین الفاظ کا ملاپ ہے۔ ایک ’ہیلو‘ جو کہ رابطوں کی علامت ہے اور مواصلاتی تاریخ میں ہمیشہ سے ہی استعمال ہو رہا ہے اور مستقبل میں بھی ہوتا رہے گا، جبکہ دوسرے لفظ ’فیوچر ‘یعنی مستقبل کے ذریعے پی ٹی سی ایل نے اپنے صارفین کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ خیالات اور پروڈکٹس کی نوید دی ہے۔
نئی منتخب کردہ پوزیشننگ اسٹیٹمنٹ اپنے اندر پی ٹی سی ایل کے اس فلسفہ کو سموتی ہے جس کے تحت صارفین کو باقاعدہ سوچے سمجھے اور بروقت حل فراہم کئے جائیں اور اس عزم کا اظہار ہے کہ پی ٹی سی ایل جدت پسندی اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ پروڈکٹس اور سروسز کے ذریعے اپنے صارفین کے مکمل اطمینان کے لیے کوشاں ہے۔ یہ ارتقاد ، جدت ، انسان دوستی ، اعتماد اور کوالٹی کے احساس جیسی برانڈ اقدار کی عکاسی کرتا ہے جسکی پی ٹی سی ایل علم بردار ہے۔ پوزیشننگ اسٹیٹمنٹ کے دو بنیادی الفاظ ’ہیلو‘ اور ’فیوچر‘ پی ٹی سی ایل کے خوش آئند رویے، صارفین کو مدنظر رکھنے کے انداز اور صارفین کو مستقبل میں لے جانے کے لیے جدت اور کامیابیوں کے تسلسل کو ظاہر کرتا ہے۔
پی ٹی سی ایل اس خطے میں عالمی مواصلات تک رسائی کا ذریعہ ہے۔ اس بنا پر معزز صارفین کی جانب سے کمپنی پر زیادہ ذمہ داری اور توقعات عائد ہوتی ہیں۔ اسی لیے پی ٹی سی ایل خطے میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے بڑے ادارے کی حیثیت سے جدت پسندی میں شریک کار بن کر دنیا کو مستقبل کی طرف گامزن کرنے کے لیے ہر دم کوشاں ہے اور ایک ایسے مستقبل کی تشکیل کے لیے تیار ہے جو دنیا میں ایک دوسرے کو قریب ہونے کے لیے ٹیلی کام سروسز فراہم کرے۔
پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوید سعید نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ادارہ کی نئی پوزیشننگ اسٹیٹمنٹ پی ٹی سی ایل کی نہ صرف اپنے معززصارفین کے ساتھ اپنی موئثر روابط سازی کو اجاگرکرتی بلکہ پی ٹی سی ایل کو ایک مستقبل شناس ادارے کے طور پر مستحکم کرتی ہے جو کہ ہر دم اپنے صارفین کے لیے اعلی ترین حل تلاشنے کے لیے سر گرم عمل ہے۔

No comments:
Post a Comment