اسلام آباد (ہاجرہ زیدی)راولپنڈی چیمبر، وزارت تعلیم اوروزارت ماحولیات کے مشترکہ اشتراک سے راولپنڈی میںپودے لگائے جائیں گے ۔اس بات کو وفاقی وزیر ماحولیات حمید اللہ جان آفریدی نے کاراولپنڈی چیمبر آف کامرس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ فیکٹریوں اور ہسپتالوںکے فضلے سے توانائی کے حصول کا منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا تاکہ ماحول کی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔
انھوں نے کہا کہ راولپنڈی کے تفریحی پارکوں کی صفائی اورماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ کے لئے وزرت اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ شہر میں دھوان دار گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگائی جائے گی۔راولپنڈی چیمبر کے وفد کی صدارت ایس علی رضاسعید شاہ نے کی۔
ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے وزارت ماحولیات کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور وزارت تعلیم کے اشتراک سے گرین سٹی منصوبہ نہایت اہم اقدام ہے۔

No comments:
Post a Comment