January 31, 2011

زیڈ ٹی بی ایل اور چینی کمپنی میں معاہدہ



اسلام آباد (ہاجرہ زیدی) زیڈ ٹی بی ایل (زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ )اور چینی کمپنی میسرز شانزی زن لونگ ٹیکنولوجی کے درمیان سولر پمپ ٹیکنولوجی کو متعارف کرانے کیلئے معاہدہ ہو گیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے زرعی ترقیاتی بینک کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ جاوید اختر جبکہ چینی کمپنی کی طرف سے زن یولو نے دستخط کئے، معاہدے کی تقریب زرعی ترقیاتی بنک کے صدر دفتر میں ہوئی۔ سولر پمپ ٹیکنولوجی کی بدولت آبپاشی کے متعدد مسائل کو با آسانی حل کیا جا سکے گا۔
اس ٹیکنولوجی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیکنولوجی نہ صرف ماحول دوست ہے بلکہ اس ٹیکنولوجی کی بدولت کسانوں کی مشکلات اور پیداواری قیمت میں بھی کمی واقع ہو گی۔ انھوں نے بتایا کی معاہدہ صرف تجرباتی مقصد پر ہوا ہے اور چینی کمپنی اپنے خرچے پر یہ تمام سامان پاکستان لائے گی، تجربے کی کا میابی کی صورت میں زرعی ترقیاتی بنک کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ پاکستان میں فصلوں کی بہتر پیداوار کے لئے بہتر مشینری کا ہونا ضروری ہے، بہتر ٹیکنولوجی کے بدولت بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے

No comments:

Post a Comment