January 28, 2011

جامعہ کراچی میں پاور جنریش سسٹم کا قیام



کراچی (عطا الحق) جامعہ کراچی میں تدریس وتحقیق کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے پاور جنریشن سسٹم قائم کر دیا گیا ہے۔9 ملین کی لاگت سے تیار ہونے والے سب اسٹیشن سے802 کلو واٹ انسٹالیشن کی جا سکتی ہے۔اب اس اسٹیشن کی موجودگی کے باعث بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہو سکے گی۔جامعہ کراچی بجلی کے بل کی مد میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے ماہانہ ادا کرتی ہے۔پاور جنریشن کے قیام کے باعث بجلی کے بلوں میں بھی کمی واقع ہو گی۔ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی نے KIBGE میں پاور سب اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مذکورہ پراجیکٹ کیلئے مالی معاونت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کی گئی ہے۔
ڈائریکٹرKIBGE پروفیسر ڈاکٹر ارتفاق علی نے سب اسٹیشن کے قیام پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس اہم پیش رفت کو ادارے کے لئے بہترین اقدام قرار دیا۔ ادارے کے شریک ڈائریکٹر ،ڈاکٹر عابد اظہر نے کہا کہ سب اسٹیشن کے قیام سے ادارے کی بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے میں مددملے گی۔
 

No comments:

Post a Comment