January 31, 2011

ونڈوز 7 اور آفس 2010کا اُردو میں اجرائ


سلا م آباد (نیوز رپورٹر) مائیکرو سافٹ نے اپنے پراجیکٹ LIP کے تحت اُردو میں ونڈوز 7 اور آفس 2010ءکا اجراءکر دیا ہے۔ یہ اجراء32اور64بٹ کے تمام ورژنوں میں ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اُردو میں سابقہ ورژن مثلاً ونڈز ایکس پی، آفس 2003، 2007، وسٹا کے 64بٹ کا بھی اجرا کر دیا گیا ہے۔ مائیکرو سافٹ اور ان کے پارٹنر لائن برج نے پاکستانی ادارے انک سافٹ اور اس کی ٹیم کی شبانہ روز محنت اور کار کردگی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا ہے۔انک سافٹ نے ڈاکٹر عطش دُرانی کی نگرانی میں یہ کام تیزی سے اور بخوبی انجام دیا ہے۔ یہ سافٹ وئیر مائیکرو سافٹ وئیر کی ویب سائٹ پر ڈاو ¿ن لوڈ سینٹر سے مفت ڈاو ¿ن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔
اُردو مائیکرو سافٹ کے پراجیکٹ میں زبانوں کے پہلے گروہ میں شامل ہے۔ انک سافٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد زمان نے بتایا کہ فارسی اور دری زبان کے سافٹ وئیربھی جاری کیے جارہے ہیں اور دیگر پاکستانی زبانوں مثلاً پشتو، سندھی، پنجابی، بلوچی، سرائیکی میں بھی معیارات ، فرہنگیں اور سافٹ وئیر تیار کرنے کا فریضہ انجام دیا جا رہا ہے۔عنقریب ان کا بھی اجراءکر
دیا جائے گا۔


http://www.technologytimes.pk/mag/2011/jan11/issue05/window7_or_office2010_urdu.php

No comments:

Post a Comment