لاہور(نیوز رپورٹر ) پاکستان میں فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے الیکٹرونک میڈیا کے تعاون کی اشد ضرورت ہے ،اس طرح کسانوں تک کاشتکاری کے جدید طریقے کسانوں تک پہنچائے جا سکتے ہیں۔ اس بات کو وزیر پنجاب زراعت پنجاب احمد علی اولکھ نے انفارمیشن سائنس اینڈ ایگریکلچر جرنلزم کے موضوع پر ورکشاپ سے خطاب کے دوران کہا ۔ انھوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا زراعت کے فروغ کے لئے بہتر اقدامات کر سکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسانوں تک تکنیکی اور جدید طریقہ کاشتکاری میڈیا کے ذریعے کسانوں تک پہنچائی جا سکتی ہے۔
میڈیاکے ذریعے سائنسدانوں کی جدید ٹیکنولوجیز کا شتکاروں کی رہنمائی کے لئے پہنچائی جاسکتیں ہیں۔ میڈیا معلومات اور خبروں کو کونے کونے تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ملک کی خوشحالی کے لئے زراعت کی ترقی نہایت اہم ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ میڈیا معلومات کو کسانوں تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

No comments:
Post a Comment