January 28, 2011

بھاشا ڈیم،تعمیر کےلئے امداد کی یقین دہانی



اسلام آباد (ہاجرہ زیدی) ایشیائی ترقیاتی بینک کے قائم مقام کنٹری ہیڈ ڈونتھ والٹن نے ایک اجلاس کے دوران دیامیر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کیلئے مالیاتی اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس پروجیکٹ کی نگرانی کر رہے ہیں اور بنک پروجیکٹ کے لئے بھرپور مدد کرے گا۔
وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف نے اس اجلاس کی صدارت کی ان کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کی قومی اہمیت ہے اور یہ ایک کثیر المقاصد پروجیکٹ ہے۔ اس ڈیم کی تعمیر سے 4500 میگا واٹ سستی بجلی پیدکی جا سکے اور 6.4 ملین ایکڑ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا ہوگی جس سے گی جبکہ لاکھوں ایکڑ اراضی بھی سیراب ہوگی۔ڈیم کی تعمیر پاکستان میں توانائی کی ضروریات کے لئے انتہائی اہم ہے۔
 

No comments:

Post a Comment