کراچی (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے کاشتکاروں اور زرعی پیداوار کی آمدنی پر ساڑھے 3 فیصد کی شرح سے انکم ٹیکس عائد کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ اور صوبائی حکومتوں کو یہ ٹیکس وصول کرنے کا پابند کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت 5 کروڑ یا اس سے زیادہ کے سالانہ ٹرن اوور والی کمپنیوں اور افراد سے ساڑھے 3 فیصد کی شرح سے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی غلہ منڈیوں میں اجناس کی خریداری کرنے والے آڑھتیوں کو یہ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ غلہ منڈیوں میں پھٹی، چاول‘ گندم‘ چنا وغیرہ خریدنے والے ایسے افراد یا ان کی کمپنیاں جو کہ سالانہ 5 کروڑ سے زیادہ کی خریداری کریں گی وہ یہ ٹیکس ادا کرنے کی پابند ہوں گی۔ معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر کے آڑھتیوں نے اس ٹیکس کے نفاذ پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آر جی ایس ٹی میں ناکامی کے بعد اسی طرح کے فیصلے کررہی ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنجاب بھر کے آڑھتیوں اور جنرز نے اس فیصلے کے خلاف جمعہ سے ہڑتال کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

No comments:
Post a Comment