اسلام آباد(ہاجرہ زیدی) دیا میر بھاشا ڈیم کی زمین کی خریداری تین سال میں مکمل ہونے کی توقع ہے، منصوبے کیلئے سولہ میگاواٹ کا تھرمل پلانٹ آرڈر کر دیا گیا ہے جبکہ دو چھوٹے ہائیڈرل پاوور پروجیکٹس سے بھی بجلی فراہم کی جائے گی۔ ان خےا لا ت کا اظہا ر چئیرمین واپڈا شکیل درانی نے میر بھاشا ڈیم کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوںنے بتایا کہ باو ¿نڈری کمیشن وفاق، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے نمائندوں پر مشتمل ہو گا، باو ¿نڈری کمیشن کاہر فیصلہ قابل قبول ہوگا۔ انہوںنے یہ بتایا کہ ہائیڈرل پاوور کے دو سو پچیس میگاواٹ کے منصوبے آئندہ آٹھ ماہ کے دوران مکمل ہوجائیں گے۔ منگلا ڈیم کی اپ ریزنگ کیلئے وفاقی حکومت نے چھ ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر پاکستان میں پانی کے بڑے ذخیرے اور بجلی کی پیداوار کے لئے نہایت اہم ہے۔
No comments:
Post a Comment