لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان میں سورج اور ہوا سے 9700 میگاواٹ بجلی 2030ءتک پیدا کرنے کا ہدف متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ آف پاکستان نے مقرر کیا ہے، ماہرین کے مطابق سورج سے 29 لاکھ جبکہ ہوا سے 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ یو ایس ایڈ کے تعاون سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق ملک میں ہوا سے 3لاکھ 46ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔پاکستان میں ہائیڈرل بجلی کی پیداوار پر خاص انحصار کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان پانی کے شدید مسائل سے دوچار ہے۔ ان حالات میں متبادل توانائی سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ بھارت ہوا سے بجلی پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے۔ ونڈ بجلی کی پیداوار کے اکثر مقامات پاکستانی سرحد سے منسلک ہیں۔
ملک توانائی کے بحران کا شکارہے صنعتیں بجلی سے محروم ہیں، شہر اور دیہات بھی تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی اور نئی صنعتوں کے قیام سے آئندہ دوعشروں میں بجلی کی ملکی ضروریات میں 364.5 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔ اس طلب کو پورا کرنے کے لئے تھرمل اور ہائیڈرل کے علاوہ غیر روائےتی ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی ساحلی پٹی میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے امکانات روشن ہیں۔ پاکستان میں متبادل توانائی کے ذریعے بجلی کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے ،یہاں کا موسم اور آب وہوا سورج سے بجلی پےدا کرنے کے حصول کے لئے بہترین ہے۔

No comments:
Post a Comment