January 12, 2011

بن قاسم پاور پلانٹ کے دو پلانٹس کی کوئلے پر منتقلی




Volume 2, Issue 2
کراچی (عطاا لحق) بن قاسم پاور پلانٹ کے دو پلانٹس کو جلد کوئلے پر منتقل کر دیا جائے گا، پلانٹس پر کام جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے مکمل طور پر گیس فراہم نہ کئے جانے کے باعث گیس پر چلنے والے 50 فیصد پاور پلانٹس بند پڑے ہیں ،عارضی طور پر َ فرنس آئل سے بجلی تیار کرنی پڑ رہی ہے جو گیس کے مقابلے میں تین گنا مہنگی ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجروصنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی )کے چیف ایگزیکٹو تابش گوہر نے کہی۔
تابش گوہر نے کہا کہ لانڈھی میں بائیو گیس سے چلنے والا پلانٹ تیار کیا جا ہو رہا ہے جس سے 50 سے 100 میگا واٹ بجلی حاصل کی جا سکے گی۔تابش گو ہر نے کہا کہ کے ای ایس سی گیس کے پریشان کن مسئلے کو حل کرنے کیلئے از خود200 ملین کیوبک فٹ گیس درآمد کرنے کی کوشش کررہے ہے۔ ایک منصوبہ کراچی میںبھی شروع کیا گیا ہے جس کی لاگت 40 کروڑ روپے ہے اوراس سے 560 میگا واٹ گیس پلانٹ کی تیاری کے بعد 350 میگا واٹ بجلی حاصل کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت وعدے کے مطابق 276 ملین کیوبک فٹ گیس فراہم کر دے توعوام کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سستی بجلی بھی فراہمی کی جا سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کے ای ایس سی کو اوسطاََ محض 70 ملین کیوبک فٹ گیس فراہم کی جا رہی ہے۔
 

No comments:

Post a Comment