January 12, 2011

متبادل توانائی بورڈ کرپشن تحقیقات کا حکم

 Volume 2, Issue 2
اسلام آباد (سید محمد عابد) متبادل توانائی بورڈ میں ہونے والی کرپشن کے تحقیقات کے لئے موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے حکم دے دیا ہے، کرپشن کی تحقیقات ایف آئی اے کر گی۔متبادل توانائی بورڈ کا کام متبادل توانائی کے زریعے توانائی کا حصول ہے جبکہ پچھلے سات سالوں کے دوران ای فیصد بجلی بھی حکومت کو متبادل بورڈ نے نہیں مہیا کی ہے۔اس سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ متبادل توانائی بورڈ نے اربوں روپے کے پروجیکٹسکی کرپشن کی ہے۔
ادارے کے حکام نے 5 سے 7 سال کے عرصے میں سوائے کرپشن اور لوٹ مار کے اور کچھ نہیں کیا ہے۔متبادل توانائی بورڈ کی لاپرواہی کی ایک اور مثال اسلامآباد مین ویسٹ انرجی پروگرام ہے۔سول سوسائٹی کے ارکان اور ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ توانائی بورڈ میں 5 سے 7سال کے عرصے مین ہونے والی مالی بے ضابطگیوں کا اندازہ لگانے کے لئے آڈٹ کرایا جائے۔

No comments:

Post a Comment