لاہور (نیوز رپورٹر) نباتاتی سائنسدانوں نے پودوں کی شناخت کوڈ کے ذریعے کرنے کے لئے دنیا میںپائے جانے والے تمام پودوں کا ڈی این اے اور بارکوڈنگ کے پروگرام کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح پودوں کی شناخت کرنے میںکوئی دشواری نہیں ہو گی اور ان کا مکمل شجرہ بھی معلوم ہو جائے گا۔
جامعہ کراچی کے نباتاتی باغ میں اسکول، کالج کے طلباءکے لئے تعلیمی وتحقیقی سہولیات مہیا کر دی گئی ہیںجس کے لئے دن اور وزیٹنگ ٹائم بھی شائع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے سنٹر فار پلانٹ کنزرویشن اور ڈاکٹراے کیو خان انسٹیٹیوٹ برائے جینیٹک انجینئرنگ اینڈ بائیو ٹیکنولوجی نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ پودوں کی انتہائی معدوم اقسام کو محفوظ بنانے کے لئے پروگرام تشکیل دیئے جائیں گے۔نباتاتی باغ کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انجم پروین کی سربراہی میںدس سالہ اسٹرکچر تیار ہورہا ہے جس میں جامع پلانٹ کنزرویشن اسٹریٹجی اورپبلک ایجوکیشن پروگرام شامل ہیں۔

No comments:
Post a Comment