January 12, 2011

بجلی کی پیداوار میں 1500میگاواٹ کمی


Volume 2, Issue 2

اسلام آباد (ہاجرہ زیدی) فرنس آئل نہ ملنے کے باعث بجلی کی پیداوار میں پندرہ سو میگاواٹ کمی واقع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے بجلی کا شاٹ فال 3000 میگاواٹ تک ہو گیا ہے۔ بجلی کی کمی کی وجہ سے شہروں میں5 سے 6 جبکہ دیہاتوں میں 7 سے 9 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پی ایس او نے معاہدے کے مطابق یومیہ تیئس ہزار ٹن ایندھن فراہم کرنا تھا جبکہ روزانہ 16ہزار سے 18ہزار ٹن فراہم کیا جا رہا ہے۔ اگر ایندھن کی مطلوبہ مقدار کی دستیابی یقینی بنا دی جائے تو سرکاری تھرمل بجلی گھروں سے پیداوار میں 25سے 28سو میگا واٹ تک اضافہ ہو جائے گا جس سے بجلی صارفین کو باآسانی بجلی دستیاب ہو سکے گی۔اس انکشاف کو پپکو کے سینئر عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔
انہوں نے کہا جامشورو پاور جنریشن کمپنی سیلاب سے متاثرہ ہونے کی بنا پر ابھی تک غیر فعال ہے۔ مذکورہ کمپنی کے سربراہ چیف ایگزیکٹو پاور ہاو ¿س کو دوبارہ چلانے میں نا کام ہو گئے ہیں جس کی بنا پر سسٹم کو 800میگا واٹ کے بجائے 175میگا واٹ بجلی مل رہی ہے۔ منچھرجھیل کا پانی آلودہ ہونے کی وجہ سے سوائے ایک یونٹ کے باقی تمام بند کر دیئے گئے ہیں اور اس پلانٹ سے صرف 175میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔پاکستان میں بجلی کی کمی میں مسلسل ااضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اگر جلد کوئی موئثر اور سستا انتظام نہ کیا گیا تو پورا ملک اندھیرے میں ڈوب جائے گا۔
 

No comments:

Post a Comment