Volume 2, Issue 2
لاہور(نیوز رپورٹر) حکومتی ناقص پالیسیوں کی بدولت کسان نقصان کا شکار ہو رہے ہیں۔زراعت تباہ ہوتی جا رہی ہے جبکہ
غربت میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت کی طرف سے کئے جانے والی اقدامات کا سیدھا فائدہ سرمایہ داروں کوپہنچ رہاہے۔کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر نے ان باتوں کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انھوں نے کہا کہ کھاد ڈیلر کسانوں کو کھلا لوٹ رہے ہیں اور ڈیزل کی قیمتیں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔کھاد ڈیلروںکو کسانوں کے ساتھ کی جانے والی نا انصافی سے روکا جائے اور بڑھتی ہوئی ڈیزل کی قیمتوں کو بین لاقوامی سطح پر لایا جائے۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو بورڈ احتجاجی مظاہرہ کرے گا۔
بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ اور ان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے اورعوام کو بجلی بھی نصیب نہیں ہو رہی ہے۔حکومت کسانوں کو فصلوں کی اچھی پیداوار کے لئے جدید طرز کے بیج، کھاد مہیا کرے۔
بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ اور ان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے اورعوام کو بجلی بھی نصیب نہیں ہو رہی ہے۔حکومت کسانوں کو فصلوں کی اچھی پیداوار کے لئے جدید طرز کے بیج، کھاد مہیا کرے۔
| |
No comments:
Post a Comment