January 03, 2011
کسانوں کا زرعی قرضہ معافی کا مطالبہ...(Volume 2, Issue 1)
سکھر (نیوز رپورٹر) سندھ کے سیلاب سے متاثرہ کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی قرضے معاف کرکے انہیں مزید امداد فراہم کی جائے جبکہ زرعی ترقیاتی بنک کے صدر ذکاءاشرف کا کہنا ہے کہ زرعی قرضے معاف نہیں کئے جا سکتے ، مزید آسان اقساط پر قرضوںکی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔پاکستان کسان اتحاد سمیت مختلف کسان تنظیموں کے نمائندوں ولی محمد بوزدار اور دیگر نے سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سیلاب سے سندھ کے سترہ اضلاع میں بتیس ہزار سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ تقریبا گیارہ لاکھ سے زیادہ زرعی اراضی اور پانچ لاکھ مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔ رہنماو ¿ں نے کہا کہ اگر حکومت نے کسانوں کی امداد نہ کی تو آئندہ سال خوراک کی کمی پیدا ہو سکتی ہے۔ جس سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔کسان سیلاب کے دوران پہلے ہی تباہ ہو چکے ہیںاور اب اگر زرعی قرضوں کو معاف نہ کیا گیا تو کسان بالکل برباد ہو جائے گا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment