اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پی ٹی سی ایل نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے رابطہ سینٹرز کو اپ گریڈ کر دیا۔یہ سینٹرز افرادی قوت سے جدید تکنیکی نظام میں تبدیل کئے گئے ہیںاور اسکے ساتھ ساتھ کسی بھی مشکل کے فوراً حل اور صارفین کو بہتر کسٹمر سروسز مہیا کرنے کے لیے مو ¿ثر اور تیز رفتار حکمت عملی کو بھی رائج کیا گیا ہے۔آن لائن سروسز کے استعمال کے تحت کسٹمرز کو ایک شکائتی فارم بھی مہیا کیا جا رہا ہے جہاں پر کسٹمرز پی ٹی سی ایل پروڈکٹس اور سروسز سے متعلق اپنی آراءاور شکایات رجسٹر کروا سکیں گے۔
پی ٹی سی ایل کے 4رابطہ سینٹرز جن میں سے 2لاہور اور ایک راولپنڈی اور ایک کراچی میں واقع ہیں۔ملک بھر میں صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے غرض سے اضلاع میں بھی سروس سپورٹ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جو کہ کسٹمرز سے رابطہ، انکی شکایات کا ازالہ اور سروسز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مقامی ایکسچینج سے بھی شکایات کے تیز ترین ازالے کے لیے رابطے میں رہتے ہیں۔ای وی پی کسٹمر کیئر کامران ملک کا کہنا ہے کہ رابطہ سنٹرز کی اپ گریڈیشن پی ٹی سی ایل کی طرف سے ملک بھر میں پروڈکٹس اور سروسز کی فراہمی کے ضمن میں ایک انتہائی مثبت قدم ہے۔
حامد فاروق ایس ای وی پی بزنس اینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ کسٹمر کیئرنے رابطہ سینٹرز کی اپ گریڈیشن سے متعلق کہا کہ پی ٹی سی ایل کی اپنے صارفین کو جدید اور منفرد سروسز کی فراہمی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے اوراسی لئے رابطہ سینٹرز کو قائم کیا گیا ہے۔
http://www.technologytimes.pk/mag/2011/jan11/issue01/ptcl_rabta_center_urdu.php
No comments:
Post a Comment