January 03, 2011

جامشورو تھرمل بجلی گھرکے تین یونٹ بند...(Volume 2,Issue 1)

جامشورو (نیوز رپورٹر) جامشورو تھرمل بجلی گھر کے تین یونٹ بند کر دیئے گئے ہیں جس کے باعث بجلی کی کمی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کی کمی اور کینجھل جھیل کے زہریلے پانی کے باعث بجلی گھرکے تین یونٹس کو بند کر دیا گیا ہے جس سے بجلی کی پیداوار میں 210 کے بجائے 130 یونٹ کی پیداوار ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔
پاور ہاو ¿س کے انجینئر کا کہنا ہے کہ پانی میں نمکیات کی مقدار 1600 فیصد بڑھ گئی ہے اس لئے تین یونٹ بند کرکے رپورٹ واپڈا کو ارسال کردی گئی ہے۔
ملک میں بجلی کی طلب میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،اضافے کو پوراکرنے کے لئے بہتر پیداوار ضروری ہے لہذا حکومت نہ صرف بجلی گھر یونٹس کو چلانے کے لئے انتظام کرے بلکہ نئے پراجیکٹس کا بھی اجراءکرے۔
 

No comments:

Post a Comment