January 03, 2011

پنجاب میں گندم کی کاشت ہدف سے کم.....(Volume 2, Issue 1)

لاہور (نیوز رپورٹر) رواں سیزن پنجاب میں گندم کی کاشت اس سال کے ہدف سے دس لاکھ ایکڑ کم ہوئی ہے، زیر کاشت رقبے میں کمی کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے۔ صدر ایگری فورم پاکستان جنوبی پنجاب راو ¿ افسر علی خان کا کہنا ہے کہ گندم کی کاشت ایک کروڑ بیاسی لاکھ ایکڑ اراضی پرمکمل ہوئی ہے جو ہدف سے دس لاکھ ایکڑ کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں سیزن ملک میں گندم کی پیداوار ایک کروڑ اسی لاکھ ٹن ہونے کی توقع ہے۔گندم کی پیداوار میں کمی خوراک کا بحران پیدا کر سکتی ہے،اگر حکومت نے کوئی خاص اقدامات نہ کئے تو خوراک کے شدید مسائل درپیش آ سکتے ہیں۔

 

No comments:

Post a Comment