وفاقی وزےر برائے انفارمےشن ٹےکنولوجی اےنڈ ٹےلی کا م سردار آصف احمد علی نے کہا کہ دنےا بھر مےں تھری جی نےٹ ورکس ،ڈےوائسس اور سروسز کے متعارف ہونے سے نجی اور سرکاری شعبوں کے معےار مےں بہتری آ رہی ہے اور وسےع تر معاشی مواقع بھی مےسر ہو رہے ہےں۔ انہوں نے کہا تھری جی ٹےکنالوجی کی بدولت صارفےن کو نئی اور جدےد سروسز کی دستےابی کے ساتھ ساتھ انٹر پرائزز کو پےداواری صلاحےتوں کے زےادہ تر مواقع مےسر ہوئے۔انہوں نے مز ید کہا کہ پی ٹی اے کے زےر اہتمام تھری جی کے موضوع پر 11 جنور ی 2011 کو ای کا نفر نس کا بھی انعقاد کےا جا رہا ہے۔
پی ٹی اے کے چےئر مےن ڈاکٹر محمد ےٰسےن نے کہا کہ 2010 کے اختتا م تک دنیا بھر میں مو با ئل سیلولر صا رفین کی تعد اد 5.3 بلین ہو گی جن میں 940 ملین 3 جی سروسز کے صارفین بھی شامل ہوں گے۔
اس موقع پر وانگ لی ہنگ کے نمائندے کاﺅ لانگ اور Qualcomکے نمائندے راحےل کمال نے تھری جی سروسز کے اثرات کو نمایاں کرتے ہوئے پریزنٹیشنز پیش کیں۔سےمینار کے دوران ملکی اور غیر ملکی ماہرےن ، تجارت، تعلےم ، حکومت، قومی معےشت، شہری/ دےہی آبادی، مقامی سوفٹ وےئر ہاﺅسز اور لوکل کانٹےنٹس ڈوےلپمنٹ کے شعبوں مےں تھری جی کے فوائد سے متعلق سیمینار کے شرکا کو آگاہ کےااس موقع پر لائےو موبائل ۔ٹی وی اور تھری جی کالزکا براہ راست مظاہر ہ بھی کےا گےااورپانچویں سےلولرزآپرےٹرز کے مابےن” مقامی زبانوں مےں اےپلےکےشن ، کانٹےنٹ اور سروسز “کے فروغ کے لئے مفاہمتی ےاداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔
http://www.technologytimes.pk/mag/2011/jan11/issue01/pta_3g_saminar_urdu.php
No comments:
Post a Comment