January 11, 2011

سولر انرجی سے چلنے والے آلات کی نمائش

Volume 2, Issue 2

اسلام آباد (سید محمد عابد)پاکستان میں توانائی کا بحران مشکلات میں اضافہ کرتا جا رہا ہے اس سے نمٹنے کے لئے متبادل توانائی سے چلنے والے آلات کا ہونا بہت اہم ہے۔ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل کے حل کے لئے حکومت شمسی توانائی کو عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لئے سندھ میں محکمہ ماحولیات اور متبادل توانائی کی جانب سے شمسی توانائی پر چلنے والے آلات کی نمائش کی گئی۔ان آلات میں سولر ککر، سولر لالٹین، سولر پینل اور سولرگیزر شامل تھے۔ان آلات کے استعمال کی بدولت بجلی کی کمی کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے اور بچت بھی ممکن ہے۔
حکومت چھوٹی سطح پر حکومت سولر گیزر ، سولر ککر وغیر کو فروغ دینا چاہتی ہے تاکہ توانائی کی قلت پر قابو پایا جا سکے۔شمسی ٹیوب ویل کی بدولت زرعی شعبہ کو بھی مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ دو ایکڑ زمین آباد کرنے کے لیے تین ہزار روپے ڈیزل کا خرچہ ہوتا ہے اور ایک فصل کو چار مرتبہ پانی کی ضرورت پڑتی ہے اس کے مقابلے میں شمسی توانائی سے خرچہ کم ہوتا ہے۔ توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے متبادل توانائی کا حصول نہایت اہم ہے۔
 

No comments:

Post a Comment