کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی طلبہ ولی زیدی اور سمیع زیدی نے یونائیٹڈ نیشن فاو ¿نڈیشن کے زیراہتمام منعقد ہ انٹرنیشنل مقابلے میں پرسنل سولر پاور ڈیوائس تیار کر کے پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔یہ دونوں یونیورسٹی آف نیواڈا لاس ویگاس کے طالب علم ہیں اور ان کا تعلق کراچی سے ہے۔ دونوں بھائیوں نے امریکی طالب علم کرس بیلچرکے ساتھ مل کر اس ڈیوائس کو تیار کیا ہے جب کہ یونائیٹڈ نیشن فاو ¿نڈیشن نے اس ڈیوئس کوفلاحی ٹیکنولوجی کا نام دیا ہے۔یہ ایک چھوٹی اور آسان ڈیوائس ہے، جسے آسانی سے نصب کیا جاسکتا ہے۔
اس مقابلے میں دنیا بھر کی 50 یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ ڈریسڈن جرمنی کی ٹیم نے دوسری جبکہ بھارت کی دہلی یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ترقی پزیر ممالک کے لئے بجلی کی ضروریات کو پورا کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے اوراسی لئے ایسے مقابلوںکا انعقاد بہت ضروری ہے۔ اس مقابلے کا مقصد ترقی پذیر دنیا میں ہیلتھ سینٹرز کو بجلی کی فراہمی کے ساتھ مناسب کمیونی کیشن فراہم کرنا ہے۔

No comments:
Post a Comment