اسلام آباد (سید محمد عابد) ماحول کو آلودگی سے بچانے اورزہریلی گیسز کی بدولت بڑھتی ہوئی بیماریوں کو روکنے کا بہتر حل بائیو ایندھن ہے کیونکہ یہ ماحول دوست ہے اور اس سے خارج شدہ گیسز زہریلی نہیں ہوتیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ماحولیات حمید اللہ جان آفریدی نے بائیو ایندھن کی خصوصیات کے بارے میں کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سستی ، ماحول دوست ٹرانسپورٹ اور توانائی کی بچت کے لئے بائیو ایندھن بہترین ہے ، توانائی کی بچت کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے سی این جی بسوں کا پروگرام متعارف کرایا گیا ہے جس سے ٹرانسپورٹرز فائدہ اٹھا کر شہریوں کو بہتر سفری سہولیات پہنچا سکتے ہیں۔
صوبائی حکومتوں کے تعاون سے پانچ سال کے عرصہ تک تمام موجودہ رکشوں کو سی این جی یا توانائی کے متبادل ذرائع پر منتقل کرنے کی کوشش جاری ہے تاکہ کاربن کے اخراج میں ممکنہ حد تک کمی لائی جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آبادی میں مسلسل اضافے سے جہاں گاڑیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے وہاں فضاءمیں مہلک مادوں کے اخراج میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب اور درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے ماحولیاتی مسائل بڑھے ہیں اور موسمی تغیرات کے باعث پاکستان کو خوراک، پانی کے وسائل اور زرعی شعبہ جات میں کئی مسائل درپیش ہیں جس کیلئے مناسب پیش بندی کی ضرورت ہے ،ان مسائل کو ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کیا جا رہا ہے۔زیریلی گیسز کی بدولت ماحول میں شدید خطرناک مسائل پیدا ہو رہے ہین جن کو قابو کرنا نہایت ضروری ہے لہذا حکومت کو ماحول کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے متعدد انتظامات کرنے ہوں گے۔
No comments:
Post a Comment