اسلام آباد (سید محمد عابد)پاکستان میں گیس کی لوڈشیڈنگ پھر سے شروع کر دی گئی ہے جس سے صارفین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔دن کے وقت کھانا بنانے کے اوقات اور شام ہوتے ہی گیس کا پریشر ڈاﺅن ہو جاتاہے ،لوگ سردی کی شدت کم کرنے اور کھانا پکانے کے لئے لکڑی اور گیس کے سلینڈروں سے کام چلا رہے ہیں۔ سردی کی ابتداءمیں صنعتوں کوگیس کی قلت کا سامنا تھامگر اب گھریلو صارفین کیلئے بھی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے جو کہ ایک پریشان کن بات ہے۔
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، جھنگ اور دیگر شہروں میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔جہلم میں گیس کی بندش آئے روز کا معمول بن گئی ہے۔ جس کے خلاف صارفین سراپا احتجاج ہیں۔
No comments:
Post a Comment