January 02, 2011

سورج مکھی کی بہتر پیداوار کےلئے ہائیبرڈ اقسام کے بیج موذوں...(Volume # 2, Issue # 1)

ملتان (نیوز رپورٹر) سورج مکھی کی بہتر پیداوار کے لئے کاشتکار ہائیبرڈ اقسام کے بیج کی کاشت کریں،ہائیبرڈ اقسام کے بیج ہائی سن 33، این کے 278، ہائی سن 39، ایف ایچ 331، ڈی کے 4040، G-101 اور 64-A-93 کاشت کے لئے بہترین ہیں۔ نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے ذیلی ادارے میڈیا لائیزانیونٹ ملتان نے اس سفارش کو کاشتکاروں کے لئے پیش کیا۔ بہاولپور، رحیم یارخان،خانیوال، ملتان، وہاڑی، مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان کے کاشتکار ہائیبرڈ اقسام کے بیج کو استعمال کرتے ہوئے کاشت کو 31 جنوری تک مکمل کر لیںگے۔
بیج کی شرح دو تا اڑھائی کلو گرام فی ایکڑ اور اگاﺅ 90فیصد سے زیادہ ہونا چاہیے،قطاروں کا درمیانی فاصلہ دو تا اڑھائی فٹ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ میدانی علاقوں میں 12 انچ اور بارانی علاقوں میں9 انچ تک رکھیں۔پودوں کی تعداد 25 ہزار فی ایکڑ رکھیں اور سورج مکھی کو پلانٹر، ٹریکٹر ڈرل یا سنگل روکاٹن ڈرل اور پویا کیرایا ڈبلنگ کے ذریعے بھی کاشت کیا جا سکتا ہے۔سورج مکھی کی بہتر پیداوارملک کو خوردنی تیل میں خودکفیل کر سکتی ہے اس لئے کسان سورج مکھی کی پیداوار پر خاص توجہ دیں۔


No comments:

Post a Comment