اسلام آباد (ہاجرہ زیدی) حکومت پاکستان نے پاکستان ایگری کلچر کونسل کے چیئرمین کو عہدے سے مستعفی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خوراک و زراعت نے پی اے آر سی کے نئے چیئرمین کے لئے تین ناموں کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ظفر الطاف کو اگست 2008 ءمیں 2 سال کے لئے چیئرمین پارکو مقرر کیا گیا تھا اور 11اگست کو ان کی ملازمت کی مدت ختم ہوگئی تھی تاہم اس کے بعد بھی وہ زبردستی عہدے پر فائز رہے۔
وزارت خوراک وزراعت کے منتخب کردہ تین ناموں میں سے پی اے آر سی کے سابق چیئرمین اور سائنسدان بدر الدین سومر و کو نیا پارکو چیئرمین مقرر کرنے کے لئے وزیراعظم نے ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔جلد ہی نئے چیئرمین اپنے عہدے پر فائز ہوجائیںگے اور پرانے چیئرمین کو عہدے سے مستعفیٰ کر دیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment